وطن نیوز انٹر نیشنل

پی ایس ایل 6: پاکستان سپر لیگ کا گانا ’گروو میرا‘ ریلیز کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے سیزن کا گانا ’گروو میرا‘ سنیچر کو یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ پی ایس ایل اینتھم معروف پنجابی گلوکارہ نصیبو لال، آئمہ بیگ اور ہپ ہاپ بینڈ ’ینگ سٹنرز‘ نے مل کر گایا ہے اور محض چند گھنٹوں میں اسے صرف یوٹیوب پر لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور سن چکے ہیں۔

لیکن ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی پی ایس ایل کے گانے پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اکثر صارفین نے اپنے ردعمل میں نصیبو لال کو مدنظر رکھا ہوا ہے۔

اس گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد نعیم یوٹیوب پر لکھتے ہیں کہ ’ہر سال پی ایس ایل کے نئے اینتھم کے آنے کے بعد مجھے پچھلے والے سے پیار ہوجاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں