وطن نیوز انٹر نیشنل

جب جیکی چن عامر خان کے ترجمان بن گئے

بھارتی اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ چین میں میرا ترجمان بھاگ گیا تھا جس پر جیکی چن نے میری مدد کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2015 میں جب عامر خان فلم ’پی کے‘ کی پروموشن کے لیے گئے تو وہاں ہالی ووڈ اسٹار جیکی چن سے ملاقات ہوئی جس کو عامر خان نے انتہائی یادگار ملاقات قرار دیا۔

ایک پرانے انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ چین میں ایک تقریب میں جیکی چن سے ملاقات بہت خوشگوار اور زبردست رہی، ملاقات کی انتہائی دلچسپ بات یہ تھی کہ میرا ترجمان بھاگ گیا تھا جس کے بعد جیکی چن خود میرے ترجمان بن گئے اور تمام افراد کی باتیں مجھے ترجمہ کرکے سمجھائیں۔
عامر خان نے کہا کہ جیکی چن نے مجھے کھانے پر بھی مدعو کیا جہاں ہم دونوں نے بڑی اچھی شام ایک ساتھ گزاری اور اپنی فلمز کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ باتیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں