وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا وبا کی تیسری لہر؛ مزید 2253 افراد میں وائرس کی تصدیق، 29 جاں بحق

: ملک میں کورونا کے مزید 2253 کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا نے 29 افراد کی جان بھی لے لی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 61 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس طرح اب تک کورونا کی تشخیص کے لیے 95 لاکھ 29 ہزار 763 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 253 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس طرح ملک میں کورونا کے مجموعی مصدقہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 7 ہزار 453 ہوگئی ہے۔ سندھ 2 لاکھ 61 ہزار411، پنجاب میں ایک لاکھ 86 ہزار659، خیبر پختونخوا 76 ہزار104، بلوچستان 19 ہزار220، اسلام آباد میں 48 ہزار81، آزاد کشمیر 11 ہزار11 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 961 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں