وطن نیوز انٹر نیشنل

قائم مقام امریکی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز سے ملاقات، پی ڈی ایم پر تبادلہ خیال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تردید کردی ہے۔

ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ عمران گورایہ نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کے کورونا مثبت آنے کی اطلاع بے بنیاد ہے، اپنے دفتر میں معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، جب کہ ان کی زیر صدارت پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اہم اجلاس بھی جاری ہے۔
امریکی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز سے ملاقات

اس سے قبل ترجمان حمزہ شہباز کے مطابق قائم مقام امریکی قونصل جنرل بیری جنکر نے مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران کرونا ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، قائم مام امریکی قونصل جنرل نے حمزہ شہباز سے ملاقات کے وقت ہاتھ ملانے کی بجائے کہنیوں سے مصافحہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم اور پارٹی کی طویل المدتی اسٹریٹیجی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ آئندہ انتخابات، نئی انتظامیہ کے تحت پاک امریکا تعلقات، علاقائی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں