وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم لانچ کرنے کا فیصلہ

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر جلد ہی واپس آرہے ہیں اور اس بار یہ واپسی ان کے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدارتی الیکشن میں ناکامی اور ٹوئٹر پر مستقل پابندی کے بعد سابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا میں انٹری کے لیے نئے پلیٹ فارم کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے جو ان کا ذاتی پلیٹ فارم ہوگا۔

ٹرمپ کے مشیر اور ترجمان جیسن ملر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ سابق صدر دو سے تین ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر واپس آجائیں گے تاہم یہ واپسی ان کے اپنے پلیٹ فارم پر ہوگی جس میں لاکھوں نئے صارفین بھی شامل ہوسکیں گے۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ناکامی کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کانگریس کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے دوران 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ حملہ حامیوں نے مبینہ طور پر سابق صدر کے اکسانے پر کیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب نے سابق صدر کے اکاؤنٹس عارضی طور پر بند کردیئے تھے جب کہ بعد میں ٹوئٹر نے اکاؤنٹ مستقل ہی بند کردیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں