وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان شوبز انڈسٹری کا چہرہ بہت سیاہ ہے

ڈراما سیریل ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ میں سعدیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا بخاری نے پاکستان شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کا نیا چہرہ اداکارہ صبا بخاری زیادہ پراجیکٹس میں تو نظر نہیں آئیں تاہم آج کل وہ نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’’دل ناامیدتو نہیں‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔ صبا بخاری نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شوبز میں کام ملنے سے قبل پیش آنے والی دشواریوں اور کام دینے کے بہانے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

صبا بخاری نے گزشتہ روز ایک طویل پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ جب وہ شوبز میں کام مانگنے جاتی تھیں تو ان سے یہ کہہ کر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی کہ’’تم میں اتنا کانفیڈنس تو ہے نہیں کہ تم اس میڈیا میں آگے جا سکو۔‘‘

’’مسئلہ یہ ہے کہ تم ایک اچھی لڑکی ہو اور اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں۔‘‘ ’’ایسا کیسے ہوسکتا ہے کسی نے تمہارے ساتھ کچھ غلط کرنے کی کوشش نہ کی ہو۔‘‘ ’’ہم تمہیں کام کیوں دیں اور پیسے بھی دیں جب کہ یہاں لڑکیاں کام کے لیے نازیبا کام کرنے کو تیار ہیں۔‘‘
یہ وہ تمام جملے ہیں جو اداکارہ صبا بخاری کو اس وقت سننے کو ملے جب وہ مختلف لوگوں کے پاس کام مانگنے جاتی تھیں۔ انہوں نے کسی کا نام تو نہیں لیا تاہم صرف اتنا لکھا کہ مختلف ڈائریکٹرز اور لوگوں کی جانب سے کہے گئے ان جملوں نے نہ صرف انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا بلکہ ان کے خواب بھی چکنا چور کردئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں