وطن نیوز انٹر نیشنل

عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی دائر

عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائرکردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف تابش فاروق نامی شہری کی جانب سے درخواست دائرکردی گئی۔ درخواست میں پیمرا، چیف سیکرٹریز اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کوفریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عورت مارچ کوپرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا پرکوریج کی پابندی عائد کی جائے اور عدالت عورت مارچ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم دے۔
اس سے قبل پشاور کی ایک مقامی عدالت میں عورت مارچ منتظمین کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں جس میں مؤقف پیش کیا گیا کہ عورت مارچ کے نام پرغیراسلامی حرکات کی گئیں اوراس بنیاد پر اس مارچ پر پابندی عائد کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں