وطن نیوز انٹر نیشنل

جولائی تا مارچ: ہدف سے 10فیصد زائد ٹیکس وصول

فیڈرل بورڈآف ریونیو نے جولائی تا مارچ 2021 کے دوران مجموعی طور پر 3394ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا جو اس عرصہ کے مقررہ ہدف 3287 ارب روپے کے ہدف سے100 ارب سے بھی زائد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں مجموعی ریونیو پچھلے سال کے مقابلے 13 فیصد زیادہ رہا۔ پچھلے مالی سال کے 9 ماہ کے 3178 ارب روپے کے مقابلے میں 3571ارب روپے ریونیو اکٹھا ہوا۔ رواں مالی سال میں اب تک 177 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کیے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران 102ارب روپے کے ریفنڈز جاری ہوئے تھے۔ اس سال اب تک ریفنڈز کے اجرا میں 74 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق 28 فروری 2021 تک ٹیکس سال 2020 کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 28 لاکھ ہو چکی ہے جو پچھلے سال اس عرصہ تک 26 لاکھ تھی۔ ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ٹیکس گوشوارں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس51 ارب روپے رہا جو پچھلے سال کے اسی عرصے میں 33ارب روپے تھا۔ اس سال گوشواروں کے ساتھ ٹیکس ادائیگی میں 54 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔
ٹیکس سال 2020 میں نئے ریٹرن فائلرز کی تعداد 1لاکھ 23 ہزار 680 رہی اور 51 کروڑ روپے کا اضافی ٹیکس حاصل ہوا۔رواں مالی سال جولائی تا فروری سیلز ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 584رہی ہے جو پچھلے سال اس عرصہ میں ا لاکھ 67 ہزار 769 تھی۔ اس سال سیلز ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد میں 7.04 فیصد اضافہ ہواہے۔

واضح رہے کہ سیلز ٹیکس گوشواروں کے ساتھ اس سال 624 ارب روپے سیلز ٹیکس حاصل ہواجو پچھلے سال 536 ارب روپے تھا اس طرح 16.41 فیصد اضافہ حاصل ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں