وطن نیوز انٹر نیشنل

NA-75: پی ٹی آئی کی اپیل مسترد، ڈسکہ میں پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کا حکم برقرار

سپریم کورٹ نے ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے بارے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پورے حلقے میں دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم برقرار رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے یہ درخواست این اے 75 سے حکمراں جماعت کے امیدوار علی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف دائر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے اس حلقے میں انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے یہاں دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد علی اسجد ملہی کا کہنا تھا کہ اگرچہ سپریم کورٹ نے ان کی اپیل مسترد کر دی ہے کہ لیکن وہ پراعتماد ہیں کہ ڈسکہ کی عوام اس مرتبہ دگنی برتری سے ن لیگ کو ہرائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں