وطن نیوز انٹر نیشنل

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی

مقبوضہ وادی میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی تناؤ کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، فوجی اہلکار نے ضلع سرینگر میں عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 2007 سے لیکر اب تک کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خودکشی کرنے والے فوجی اہلکاروں کی تعداد 500 تک پہنچ گئی ہے جب کہ بھارتی وزارت دفاع نے فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا بھی اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں