وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستانی و غیرملکی فنکاروں کی جانب سے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد

اہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو اس بابرکت مہینے کی مبارکباد دی وہیں پاکستانی و غیرملکی فنکاروں نے بھی امت مسلمہ کو سوشل میڈیا پر آمد رمضان کی مبارکباد دی۔

پاکستانی فنکاروں ہمایوں سعید، فیصل قریشی، ایمن خان، منال خان، فیروز خان، ماورا حسین، عروہ حسین و دیگر فنکاروں نے تمام لوگوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔ ہمایوں سعید نے ٹوئٹر پر لکھا اللہ ہم سب کو اپنی لاتعداد رحمتوں سے نوازے، ہماری دعائیں اور نیک اعمال قبول فرمائے اور ہمارے گناہوں اور کوتاہیوں کو معاف کرے۔

فہد مصطفیٰ نے تمام لوگوں کو پہلی سحری کی مبارکباد دی۔

منال خان نے رمضان کریم کو سال کا سب سے بہترین وقت قرار دیا اور دعا کی کہ خدا ہم سب پر اپنی رحمت برسائے رکھے آمین۔

ترک فنکاروں نے بھی آمد رمضان کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد دی۔ ترک ڈرامے ’’دیریلش ارطغرل‘‘ کے ہیرو اینگن التان دزیاتن نے انسٹااسٹوری پر لکھا دنیا بھر میں موجود میرے تمام بھائیوں اور بہنوں کو رمضان مبارک۔ ترک اداکارہ گلثوم علی نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔

اس کے علاوہ ’’دیریلش ارطغرل‘‘ میں ابن العربی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار عثمان سر گڈ نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ہر سال امت مسلمہ اور اپنے مسلم مداحوں کو رمضان مبارک کا پیغام دیتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی انہوں نے ٹوئٹر پر تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔

امیتابھ بچن کے علاوہ بھارتی اداکار فرحان اختر، دیا مرزا، زرین خان، ثنا خان، عمران ہاشمی، ہماقریشی، حنا خان، سونم کپوراور ہنسیکا موٹوانی نے بھی رمضان کی مبارکباد دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں