وطن نیوز انٹر نیشنل

اپوزیشن کی سرگرمیوں کے بعد پنجاب میں اتحادیوں نے بھی سر جوڑ لئے

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اداروں کے خلاف اپوزیشن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قومی اداروں کو متنازع بنانے کی مذموم کوشش کی مذمت کی اور کہا کہ قومی اداروں کی عزت پر کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے۔ مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک امر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی۔

سپیکر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اداروں کے خلاف بیان بازی کرنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں

پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازع بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو اپنے طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کا ناٹک ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں