وطن نیوز انٹر نیشنل

کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے کویت نے دس سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزے کا اجراء شروع کر دیا جب کہ کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے، بھارت سمیت خطے کے ممالک اس موذی مرض سے نبرد آزما ہیں تاہم ہمارے ہاں کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‏بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا، ہمارے ہاں مہنگائی میں اضافہ تو ہوا لیکن قوت خرید میں اضافہ بھی اسی شرح سے ہو رہا ہے تاہم امید ہے کہ اگلے دو سالوں میں عمران خان کی قیادت میں ملک منزل کے قریب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں