وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان حکام سے مذاکرات؛ طالبان نے طورخم سرحد کھول دی

چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے بند کردیا تاہم اب اسے کھول دیا گیا ہے۔

بارڈر بند ہونے پر پاکستان کے سیکیورٹی حکام نے بھی اپنی سائیڈ سے بارڈر بند کرکے نفری بڑھادی تھی۔
یہ پڑھیں: چمن سے متصل افغان سرحد پر طالبان کا قبضہ

ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے بتایا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ کو تجارتی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بحال کردیا گیا ہے، امپورٹ ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ گاڑیاں بارڈر کراس کرگئی ہیں۔

ڈی سی کے مطابق طورخم سرحد کو طالبان نے آج تجارتی سرگرمیوں کے لیے بند کیا تھا تاہم طالبان اور پاکستانی حکام کے درمیان مذاکرات کے بعد سرحد کھول دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں