وطن نیوز انٹر نیشنل

صدر مملکت ترکی پہنچ گئے ، استنبول میں پرتپاک استقبال

اتاترک ایئرپورٹ استنبول کے گورنر علی یرلکایا اور دیگر اعلیٰ حکام نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ترک مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر مملکت یہ دورہ ترک ہم منصب طیب اردوان کی دعوت پر کر رہے ہیں، ان کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے قائمقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں ، کابینہ ڈویژن نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایوان صدر کے میڈیا ونگ کے مطابق ترکی کے دورے کے دوران صدر مملکت ترک ہم منصب کیساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ، دونوں صدور استنبول میں پاک نیوی کیلئے تیار کی گئی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے ،صدر مملکت ترکی کی معروف کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں