وطن نیوز انٹر نیشنل

حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے :فرخ حبیب

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات میاں فرخ حبیب نے کہا حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے ۔ کامیاب نوجوان پاکستان سکیم کے تحت میڈیا ورکرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائینگے جس کیلئے جلد لاہور، فیصل آباد، ملتان ، اسلام آباد اور دیگر بڑے شہروں کے پریس کلب اور ایسوسی ایشنز کیساتھ \\\”ایم او یو\\\” سائن کئے جائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن فیصل آباد کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب سے خطاب میں کیا۔اس موقع پر وزیر مملکت نے ارکان اسمبلی لطیف نذر، شکیل شاہد اور ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔ صدر حسام احمد نے کہا الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کے حقوق کے تحفظ اور مسائل کے حل کیلئے ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ، وزیر مملکت نے ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو میڈیا ایکریڈیشن کارڈ بنانے اور صحافی کالونی کی مجوزہ فہرست میں بعض سینئر الیکٹرانک میڈیا نمائندوں کے ناموں کو شامل نہ کرنے بارے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے یقین دہانی کروائی ۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر حسام احمد ، سینئر نائب صدر خرم شہزاد، نائب صدر میاں منور اقبال ، سیکرٹری شہروز عباد، سیکرٹری اطلاعات رمضان مرزا، جوائنٹ سیکرٹری حماد احمد ، ایگزیکٹو اور دیگرممبران بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں