وطن نیوز انٹر نیشنل

صفائی کو بہتر بنانے کیلئے شہری تعاون کریں :آشفہ ریاض

صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ آشفہ ریاض فیتانہ کی خصوصی کاوشوں سے صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے پانچ رکشے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی محمد عرفان ہنجرا کو ہینڈ اوور کرنے کی تقریب ہوئی ۔ میونسپل کمیٹی میں صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فیتانہ نے شہر کی صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے خصوصی گرانٹ کے ذریعے پانچ رکشہ فراہم کردیئے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ آشفہ ریاض فیتانہ نے کہا کہ کمالیہ شہر تنگ گلیوں پر محیط ہے اس لیے یہاں ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے کوڑا کرکٹ وغیرہ اٹھانا مشکل تھا اس لیے ڈمپر رکشوں کے ذریعے صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے گا۔ شہری بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ گلیوں کی صفائی بلا شبہ ٹی ایم اے کی ذمہ داری ہے مگر کچھ ذمہ داری شہریوں پر بھی عائد ہوتی ہے کہ کوڑا کرکٹ کو گلیوں میں مت پھینکیں۔ کوڑا کرکٹ کو میونسپل کمیٹی کے مخصوص پوائنٹس پر ہی پھینکا جائے ۔ سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں