وطن نیوز انٹر نیشنل

ایف اے ٹی اے بل میں خلاف شریعت چیزوں پر علماء کی رائے مدنظر رکھیں گے،نورالحق قادری

: وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے بل پر جو چیزیں شریعت کے خلاف ہیں ان پر علماء کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔

جامعۃ الرشید کراچی میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں مسلم ممالک عالمی سازش کا شکار ہیں، دیگر ممالک کی طرح ہمارے ملک میں بھی فرقہ واریت کی سازش رچائی جارہی ہے، ملک کو کمزور کرنے کے لئے لسانی بنیادوں کو ہوا دی جارہی ہے اور دشمن قوم کو تقسیم کرنے کیلئے سازشیں کررہا ہے، ہمیں اس بیرونی سازش کو ناکام بنانا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا سب سے مضبوط رشتہ پاکستانیت کا ہے، ہمیں اس اصول کو اپنانا ہوگا، ترقی اور بہتری کے لئے وسیع فکر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، بحث و مباحثہ میں بھی ہمیں محبت کی زبان کا استعال کرنا چاہیئے، ایف اے ٹی ایف کے بل پر جو چیزیں شریعت کے خلاف ہیں ان پر علماء کی رائے کو مدنظر رکھا جائے گا۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ قابل قبول نہیں۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ تجارت کا جھانسہ دے کر اسرائیل مسلم ممالک سے تعلقات بڑھانے کی کوشش کررہاہے، ایک طرف اسرائیل مسلمان ممالک سے تعلقات استوار کررہا ہے اور دوسری طرف اسرائیل فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم کررہا ہے، اسرائیل نہ ہمارا دوست تھا نہ کبھی ہوسکتا ہے، پاکستان وہ ملک ہے جو مسلم ممالک کے دفاع میں آسکتا ہے اور اسلام کا وہ قلعہ ہے جو مزاحمت کی صلاحیت رکھتاہے، اس وقت دنیا میں کوئی دوسرا اسلامی ملک دفاعی طاقت نہیں رکھتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں