وطن نیوز انٹر نیشنل

نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں، فیصل واوڈا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں ہے۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ‏نواز شریف اور کلبھوشن میں زیادہ فرق نہیں، کلبھوشن بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کر رہا تھا اور نواز شریف پاکستان کے خلاف بھارتی بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں، نواز شریف کو اگر بھارت سے اتنی محبت ہے تو وزیراعظم سے بات کرکے انہیں بھی ابھی نندن کی طرح بھارت کی حوالے کردیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں