وطن نیوز انٹر نیشنل

جان محمد جمالی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے

بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر ممبر جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے۔

اسپیکر کے لئے صرف جان محمد جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ کاغذات نامزدگی پر نوابزادہ طارق مگسی نے تجویز کنندہ کی حیثیت سے دستخط کئے ۔

یہ بھی پڑھیں: جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب
گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے طلب کیا تھا، جس میں نئے اسپیکر کے لئے رائے شماری ہونی تھی، لیکن پھر سیکرٹری اسمبلی کا بیان سامنے آیا کہ اسپیکر کے انتخاب کیلئے اب رائے شماری نہیں ہوگی، جس کے نتیجے میں جان محمد جمالی رائے شماری کے بغیر ہی بلامقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوگئے۔ سیکرٹری اسمبلی کا کہنا ہےکہ میر جان محمد جمالی کی بطور اسپیکر کامیابی کا اعلان آج سہ پہر تین بجے کیا جائے گا۔

گزشتہ روز میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب ہوگئے تھے۔ ان کے حق میں 39 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ اپوزیشن بنچز سے کسی رکن نے قائد ایوان کے انتخاب میں ووٹ رجسٹر نہیں کروائے اور رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میر عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ نئے وزیراعلی بلوچستان منتخب

قائد ایوان کے لئے قدوس بزنجو کے علاوہ کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں