وطن نیوز انٹر نیشنل

آپ ہمارے ہیرو، تنہا نہیں چھوڑیں گے : بزدار ، مظاہرین کی فائرنگ و تشدد سے زخمی اہلکاروں کی عیادت

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میوہسپتال میں مظاہرین کے تشدد وفائرنگ سے زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی- وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں سے کہاکہ وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں- حکومت آپ اور آپ کے خاندان کی ہر ممکن دیکھ بھال کرتی رہے گی۔ آپ ہمارے ہیرو ہیں،آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔عثمان بزدارکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا-وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام کے روز مرہ معمولات میں کسی کو خلل نہیں ڈالنے دیں گے ۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنی خفت مٹانے کی خاطر احتجاج کا سہارا لیا ۔کورونا، ڈینگی یا کوئی اور قومی چیلنج ہو ،اپوزیشن نے قومی مفادات کو ہمیشہ فراموش کیا۔عثمان بزدارنے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان کے منصب کاحلف اٹھانے پر مبارکباد دی اور کہاکہ ان کی قیادت میں بلوچستان میں ترقی کانیا دور شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں