وطن نیوز انٹر نیشنل

ایکنک نے ‘کے فور’ منصوبے کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گریٹر کراچی سپلائی اسکیم کے پہلے مرحلے کی منظوری ایکنک نے دی ہے۔ پہلے مرحلے میں کراچی میٹرو پولیٹن کو 25 کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے لیے 50 فی صد رقم وزیر اعظم کے کراچی پیکیج کے تحت وفاق وفاق فراہم کرے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کے فور‘ منصوبہ صوبائی حکومت نے شروع کیا تھااو وفاقی حکومت نے اس میں اپنا حصہ بھی ڈالا ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعلی سندھ کو بھی اس ضمن میں خط لکھا جس میں وفاقی حکومت نے کے فور منصوبے میں اپنی شراکت کی ہامی بھری۔
وزیر منصوبہ بندی نے واپڈا کو منصوبے پر عملدرآمد کی ذمہ داری سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کو مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جانا ضروری ہےاور واضح طور پر اس کی تکمیل کی تاریخ دی جائے۔اجلاس میں چیئرمین واپڈا لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں