وطن نیوز انٹر نیشنل

8 سبزیاں اور 6 پھل 15 روپے کلو تک مہنگے

8 سبزیاں اور 6 پھل 15 روپے کلو تک مہنگے ہو گئے ،عام مارکیٹ میں سرکاری نرخوں سے کئی گنا زائد قیمتوں پر فروخت جاری رہی۔ٹماٹر 15،سبز مرچ،شلجم،بھنڈی،گاجر چائنہ 5،بینگن گھیا توری،میتھی2 روپے کلو مہنگی ہوئی۔اسی طرح انگور سندر خانی،آلو بخارہ، ناشپاتی، آڑو5 جبکہ گرما 3 روپے کلو مہنگا ہوا۔ مارکیٹ میں ٹماٹر125 کے بجائے 150،ـ سبز مرچ 109 کے بجائے 150،بینگن34 کے بجائے 60 ،میتھی192 کے بجائے 250 ،شلجم 47 کے بجائے 80 ،گھیا توری62 کے بجائے 80 ،بھنڈی83 کے بجائے 140 اورگاجر چائنہ125 کے بجائے 140 روپے کلوتک فروخت ہوئی ۔ادھر ـ انگور سندر خانی225کی جگہ 300 ،ـ آلو بخارا درجہ اول185 کے بجائے 250 ،ناشپاتی115 کے بجائے 150 ،آم چونسہ سفید180 کی جگہ 220 جبکہ آڑو سپیشل240 کے بجائے 350 اور گرما76کے بجائے 100 روپے کلوتک فروخت ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔شہرکی سبزی و فروٹ منڈیوں میں عوام طے کردہ قیمتوں سے زائدنرخوں پر خریداری کرنے پرمجبور ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں