وطن نیوز انٹر نیشنل

ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.73 فیصد اضافہ ہوا ہے،پی بی ایس

ٹیکسٹائل برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 24.73 فیصد اضافہریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان بیورو آف شماریات (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی-جنوری (22۔2021 ) میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 10,933.446 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ جولائی-جنوری 21۔2020 میں 8,765.883 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 24.73 فیصد اضافہ دکھاتی ہیں۔ٹیکسٹائل اشیا جنہوں نے تجارتی نمو میں حصہ ڈالا ان میں کاٹن یارن بھی شامل ہے جس کی برآمدات گزشتہ سال 486.429 ملین ڈالر سے 41.41 فیصد بڑھ کر رواں سال 687.857 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

اسی طرح خام روئی کی برآمدات 782.46 فیصد بڑھ کر 0.593 ملین ڈالر سے 5.233 ملین ڈالر، سوتی کپڑے کی برآمدات 24.41 فیصد اضافے سے 1,086.333 ملین ڈالر سے 1,351.532 ملین ڈالر، کاٹن کی برآمدات گزشتہ سال سے 100 فیصد بڑھ کر 5.51 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

(سوتی دھاگے کے علاوہ) 99.70 فیصد بڑھ کر 17.041 ملین ڈالر سے 34.031 ملین ڈالر ہو گئی جبکہ نٹ ویئر کی برآمدات 32.76 فیصد بڑھ کر 2,175.022 ملین ڈالر سے 2,887.681 ملین ڈالر ہو گئیں۔مزید برآں، بیڈ وئیر کی برآمدات 1,613.510 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1,924.057 ملین ڈالر ہوگئیں جو کہ 19.25 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں، تولیے کی برآمدات 15.41 فیصد بڑھ کر 533.206 ملین ڈالر سے 615.354 ملین ڈالر، ریڈی میڈ گارمنٹس 21.981 ملین ڈالر سے بڑھ کر 1,924.057 ملین ڈالر ہوگئی۔

دریں اثنا سال بہ سال کی بنیاد پر، گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے جنوری 2021 کے مہینے کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 17.29 فیصد کا اضافہ ہوا۔ جنوری 2021 کے دوران برآمدات 1,552.297 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ جنوری 2020 کے دوران 1,323.455 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔

ماہ بہ ماہ کی بنیاد پر، جنوری 2021 کے دوران ملک سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں 4.38 فیصد کی کمی دیکھی گئی جب کہ دسمبر 2021 میں 1,623.426 ملین ڈالر کی برآمدات تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں