وطن نیوز انٹر نیشنل

عمران خان نے نگران وزیراعظم کے لیے ایک نام فائنل کردیا

ملک میں نئے انتخابات تک نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کے لیے تحریک انصاف کی قیادت نے مختلف ناموں پر غور شروع کیا اور دو نام شارٹ لسٹ کیے جن میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین اور سابق چیف جسٹس (ر) پاکستان گلزار احمد کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نگران وزیراعظم کی تقرری کیلیے صدر مملکت کا وزیراعظم، اپوزیشن لیڈر کو خط
اب وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) گلزار احمد کا نام فائنل کردیا ہے جس کے لیے پارٹی قیادت اور ق لیگ سے بھی مشاورت کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں