وطن نیوز انٹر نیشنل

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان بننے پر مبارکباد

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے بدھ کو جاری اپنے بیان میں کہا کہ وہ نو منتخب وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارک باد دیتے ہیں اور پاکستان کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان 75 سال سے وسیع تر باہمی مفادات کا اہم شراکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں، جمہوری اور مضبوط پاکستان دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں