وطن نیوز انٹر نیشنل

سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ بارے درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ جاری کردیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا کہ عدالت سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی، صدارتی نظام پرریفرنڈم کرانےسےمتعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا کہ ملک کےآئین میں صدارتی نظام کی گنجائش نہیں، صدارتی نظام کیلئےریفرنڈم کرانےکافیصلہ دینےکاکوئی اختیارنہیں، صدارتی نظام پرریفرنڈم کرانےسےمتعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں ، صدارتی نظام سےمتعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کاسوال اٹھایاگیا، سیاسی نوعیت سےمتعلق سوال پرآئین وقانون میں رہنمائی موجودنہیں۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 700روپے اضافہ
فیصلے میں مزید کہا کہ آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پرفیصلہ دینےکی پوزیشن میں نہیں، عدالت کےپاس ملک میں سیاسی نظام کی تبدیلی کافیصلہ دینےکاکوئی اختیارنہیں، درخواستوں پررجسٹرارآفس کےاعتراضات درست ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں