وطن نیوز انٹر نیشنل

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کے بجائے کل طلب کرلیا گیا

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اور اسپیکر چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی دوپہر 12.30 بجے کو طلب کر لیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 30 مئی کو ہونا تھا، تاہم اسپیکر چوہدری پرویزالٰہی نے رولز 25- بی اسمبلی قواعد و ضوابط کے تحت اجلاس کی تاریخ تبدیل کرکے 22 مئی کردی ہے، اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے نے پی ٹی آئی کے 25 منحرف ارکان کوڈی سیٹ کردیا تھا، جس کے بعد اپوزیش نے مطالبہ کیا تھا کہ حمزہ شہباز اب وزیراعلیٰ پنجاب نہیں رہے، لہذا اسپیکر پنجاب اسمبلی دوبارہ اجلاس طلب کریں اور وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں