وطن نیوز انٹر نیشنل

ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی ہوگئے

حلقہ پی پی 209 خانیوال سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

فیصل خان نیازی نے اپنا استعفی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو پیش کردیا۔ فیصل خان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بہت پہلے راستے جدا کرچکا ہوں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں