وطن نیوز انٹر نیشنل

میری پہلی پوزیشن کو ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے، محمد رضوان

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک ہزار سے زائد دن تک ٹی 20 رینکنگ میں سر فہرست رہنے والے بابر اعظم سے پوزیشن چھیننے پر محمد رضوان نے کہا کہ میری پہلی پوزیشن کو ٹی 20 کرکٹ میں بابر اعظم کی ہی بادشاہت سمجھا جائے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بلے باز بابر اعظم ٹی 20 رینکنگ میں ایک ہزار سے زائد دن تک سر فہرست رہے مگر آج آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں ان سے یہ پوزیشن پاکستان کے ہی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے چھین لی اور انہیں دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں