وطن نیوز انٹر نیشنل

افغان شائقین کی ’طوفان بدتمیزی‘ پر آئی سی سی کو خط لکھیں گے: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کی رات پاکستان کے ہاتھوں ایشیا کپ میں افغانستان کی شکست کے بعد شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والی ہلڑبازی اور پاکستانی شائقین کے ساتھ ہونے والی ہاتھا پائی کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران پی سی کے چیئرمین رمیز راجہ نے گذشتہ رات کے واقعے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ اس غنڈہ گردی کو کرکٹ سے نہیں جوڑ سکتے اور یہ ماحول آپ کو بیمار کرتا ہے۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم آئی سی سی کو خط بھی لکھیں گے، آواز اٹھائیں گے اور جو بھی ہمارے بس میں ہوگا کریں گے کیونکہ وہ مناظر نہایت خراب تھے۔‘
پاکستان افغانستان ہائی وولٹیج کرکٹ میچ، ’نفرت نہیں میمز پھیلائیں‘
واضح رہے بدھ کی رات پاکستان نے ایشیا کپ کے میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی جس کے بعد سٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کو پاکستانی فنیز کی طرف کرسیاں اچھالتے اور ہاتھاپائی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ ’جیت، ہار ہوتی ہے میدان میں۔ بہت اچھا مقابلہ تھا لیکن جذباتی طور پر خود کو قابو میں رکھنا چاہیے۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں