وطن نیوز انٹر نیشنل

محمد ہارون جنرل سیکرٹری فانڈر گروپ کینال ویو نے کہا ہے کہ ٹاؤن ڈویلپر اوجلہ ایسوسی ایٹس پلاٹ ٹرانسفر فیسوں کے ذریعے ہر ماہ حاصل ہونے والے کروڑوں روپے خردبرد کر رہا ہے

گوجرانوالہ( )19 ستمبر 2022 ء
محمد ہارون جنرل سیکرٹری فانڈر گروپ کینال ویو نے کہا ہے کہ ٹاؤن ڈویلپر اوجلہ ایسوسی ایٹس پلاٹ ٹرانسفر فیسوں کے ذریعے ہر ماہ حاصل ہونے والے کروڑوں روپے خردبرد کر رہا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں موجود کالی بھیڑیں اوجلہ ایسوسی ایٹس کی معاون ہیں یہ کالی بھیڑیں اوجلہ ایسوسی ایٹس کے خلاف آنیوالی کسی درخواست پر کاروائی نہیں ہونے دیتیں اور ہر درخواست کو کھڈے لائن لگا دیتی ہیں ان کالی بھیڑوں کی معاونت سے اوجلہ ایسوسی ایٹس انتہائی ہٹ دھرم ہو چکا ہے اور وہ کینال ویو کے رہائشیوں کیساتھ من مانیاں کرتا ہے اور ان سے زبردستی ڈبل سروس بل وصول کرتا ہے۔ محمد ہارون نے NABسے مطالبہ کیا ہے کہ کینال ویو سوسائٹی میں پلاٹ ٹرانسفر فیسوں کی تحقیقات کی جائیں اوجلہ ایسوسی ایٹس کا آڈٹ کروایا جائے پلاٹ ٹرانسفر فیسوں کے کروڑوں روپے کی اوجلہ فیملی میں بندر بانٹ بند کی جائے اور پلاٹ ٹرانسفر فیسوں کے ذریعے سے حاصل ہونیوالی رقم رہائشیوں کے مفاد میں کینال ویو سوسائٹی پر خرچ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں