وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔

گوجرانوالہ: 19 ستمبر2022 ء
پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر میاں محمد ارقم خان‘جنرل سیکرٹری بلال ناصر چیمہ اور ضلعی انفارمیشن سیکرٹری محمد فیاض کھوکھر نے کہا ہے کہ عوام چوروں اور ڈاکوں کے گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔ سازش کا بڑا مقصد حاصل کر لیا گیا اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہو گئے۔ عوام کا پیسہ ڈاکوؤں کے گینگ میں تقسیم اور کھایا‘پیا‘ ہضم، عوام اس عظیم ڈکیتی کو ناکام بنائے حقیقی آزادی حاصل کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے اس گینگ کو واپس کٹہرے میں لانے کیلئے باہر نکلیں۔ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون کا نفاذ تھا۔ اس عزم کی تکمیل کے لیے 2007 ء میں عمران خان نے وکلا ء برادری کیساتھ ملکر عدلیہ آزادی مہم کا آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں ”میثاقِ این آر او“پر متفقہ بیعت کر چکیں۔ آج سیسلین مافیا عدلیہ کے ججز کے تعیناتی و ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔محمد فیاض کھوکھرنے کہا کہ وفاق میں حکومت کرنیوالے میثاق معیشت کی بات کر کے اس کے پیچھے نہ چھپیں بلکہ شفاف بنیادوں پر عام انتخابات کی بات کریں کیونکہ انتخابات سے ہی استحکام آئے گا جو معیشت کیلئے نا گزیرہے،ریاست کے سٹرکچر میں احتساب کا نظام ہونا چاہیے اور جو غلط کام کرے اسے چھوٹ نہیں ملنی چاہیے اور تحریک انصاف کا یہی نعرہ ہے،ہم سیاسی جماعت ہونے کے ناطے عام انتخابات کی بات کر رہے ہیں۔
(بمعہ تصاویرشکریہ)

اپنا تبصرہ بھیجیں