وطن نیوز انٹر نیشنل

5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا،فوج اب سیاست میں کردارادا نہیں کریگی:آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا، 5 ہفتے بعد ریٹائر ہو جاؤں گا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی اور نئے آرمی چیف کا نام کچھ ہفتوں میں سامنے آجائے گا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا ، اس دوران انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے ریسپانس سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے کہا ملک میں قانون کی حکمرانی اور ریاستی رٹ سے ہی امن و استحکام آ سکتا ہے ۔ سپہ سالار نے کہا پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لئے قومی ہم آہنگی اور مشترکہ ردعمل ترقی کیلئے ناگزیر ہے ۔ ملک نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا دہشتگردی کیخلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں