وطن نیوز انٹر نیشنل

گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے: پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ گرے لسٹ سے نکلنے کا سہرا آرمی چیف اور عمران خان کے سر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی پوری قوم کی بہت بڑی فتح ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اس کامیابی کا سہرا عمران خان اور ان کی ٹیم کے سر ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس کامیابی میں اپنا بھرپور کرداراداکیا، عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ گرے لسٹ سے نکلنے کی کامیابی کے اصل ہیروہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی نام نہاد حکومت کا گرےلسٹ سے نکلنے میں وہی کردار ہے جو کرکٹ میچ میں بارہویں کھلاڑی کا ہوتا ہے، مسلم لیگ ن کے دور میں پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالا گیا، ن لیگ کو اس ڈھٹائی سے اس کامیابی کا کریڈٹ لیتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں