وطن نیوز انٹر نیشنل

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے بیان پر نادم ہوں: بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اپنے بیان پر نادم ہوں، میرے الفاظ فرائض منصبی کے مطابق نہیں تھے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اداروں کے متعلق بیان اور نعرے غیر مناسب تھے، میرے الفاظ فائز منصبی کے مطابق نہیں تھے، جماعتوں کو اپنے سیاسی نعروں میں احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، شہداء کی قربانیوں سے قومیں بنتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر کڑیل بیٹے قربان کرنے والوں کی دل آزاری نہیں ہونی چاہیے، پاک افواج اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہماری حفاظت کرتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں