وطن نیوز انٹر نیشنل

مقبوضہ وادی میں بھارتی قبضے کے 75 سال مکمل ہونے پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے 75 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منایا اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارتی تسلط کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے جموں کشمیر پر بھارت کے قبضے کیخلاف یوم سیاہ منایا اور دنیا کو پیغام دیا کہ وہ جموں وکشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو قبول نہیں کریں گے۔ پاکستان میں بھی اس حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

دوسری جانب امریکا میں مقیم اوورسیز پاکستانی اور کشمیریوں نے واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
علاوہ ازیں مشیر برائے کشمیر قمر الزمان کائرہ نے کہا ہم دنیا کے سامنے ہندوستان کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کریں گے، ہندوستان نے اپنی فوج 80ہزار سے 10لاکھ کردی لیکن کشمیریوں کے جذبہ آزادی میں کمی نہیں آسکی،کشمیری حق خوداردیت سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا بھارت نے75برس قبل مقبوضہ کشمیرمیں غیر قانونی مداخلت کے ذریعے ناجائزقبضہ کیا، بھارت کے ظلم و بربریت سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا میں عیاں ہوا۔

آزادکشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی وہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج درج کرانے کے لیے27اکتوبرکو واشنگٹن میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔

مزید برآں بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ دو روزہ دورے پر مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں