وطن نیوز انٹر نیشنل

لانگ مارچ کا نیا شیڈول، 11 نومبر کو اسلام آباد میں داخل ہوگا

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول سامنے آگیا جس کے مطابق مارچ 11 نومبر جمعے کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔

تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج چھٹے روز راولپنڈی بائی پاس گوجرانوالہ سے شروع ہوا جہاں سے گکھڑ منڈی کے مقام پر پہنچے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں