وطن نیوز انٹر نیشنل

اعظم خان نے سندھ کیلئے سیمی فائنل کاٹکٹ کٹوالیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)نیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں بائیس سالہ اعظم خان نے پنڈی سٹیڈیم میں چھکوں کی برسات سے سندھ کیلئے سیمی فائنل کاٹکٹ کٹوالیا،دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے ہرادیا۔سندھ نے ناردرن کو25 رنزسے ہراکر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔ 222 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر196 رنز ہی بناسکی۔ اس سے قبل عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے ۔ دوسرے میچ میں سنٹرل پنجاب نے اپنے آخری لیگ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد خیبرپختونخوا کو 3 رنز سے ہرادیا۔175 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز ہی بناسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں