وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈینگی کی افزائش,2ہفتے انتہائی حساس

فیصل آباد(سٹی رپورٹر، سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر عشرت علی نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے ڈینگی کی افزائش کے حوالے سے حساس نوعیت کے ہیں لہذا ہاٹ سپاٹس پر گہری نظر رکھتے ہوئے انسداد اقدامات ہونے چاہئیں تاکہ ڈینگی کو افزائش کا موقع نہ ملے ۔انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں انسداد ی اقدامات پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر اورنگزیب، سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان، ماہرحشرات ڈاکٹر وسیم اکرم اور اینٹامالوجسٹس بھی موجود تھے ۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں مزید متحرک رکھیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے تمام تر ذرائع کو باریک بینی سے چیک کرتے ہوئے مشتبہ مقامات کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی اقدامات جاری رہنے چاہئیں اس ضمن میں تشہیر کے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ ٹائر شاپس کی مسلسل چیکنگ کی جائے اور ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والے افراد کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں