وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈسٹرکٹ بار ٹوبہ میں ہیپاٹائٹس بارے آگاہی پروگرام

ہیپاٹائٹس کے کنٹرول کے سلسلے میں ’’لیورکیئر سوسائٹی آف پاکستان ‘‘کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیپاٹائٹس بارے آگاہی پروگرام منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی چیئرمین لیور کیئر سوسائٹی آف پاکستان میجر (ر)انوار الحسن علوی ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر بخاری تھے جبکہ سیمینار میں صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری ناصر اقبال ،چیئرمین نارکوٹکس کنٹرول پنجاب چودھری رمضان پرویز بھی موجود تھے ،سیمینار کے موقع پر وکلا کیلئے ہیپاٹائٹس سکریننگ کیمپ لگایا گیا ،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر)انوار الحسن علوی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے بارے میں شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی اور پروگرام کے اغراض و مقاصد اور مستقبل کی پلاننگ بارے آگاہ کیا ،سیمینار سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مدثر بخاری نے کہا پسماندہ علاقوں میں خراب پانی اور خوراک ہیپاٹائٹس کے پھیلا ئوکا موجب بن رہی ہے ، حکومت پنجاب ہیپاٹائٹس کے کنٹرول کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں