وطن نیوز انٹر نیشنل

پاک فوج کے حق میں ویگن اونرز ایسوسی ایشن کی ریلی

پاک فوج کے حق میں ویگن اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی،پاک فوج اور آرمی چیف کے حق میں نعرے بازی کی گئی ، ویگن اونرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام گزشتہ روز وہاڑی چوک سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر ویگن اونرز ایسوسی ایشن رانا اصغر نے کی ،اس موقع پر ریلی میں ٹرانسپورٹرز ، سول سوسائٹی اور عام شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی،اس موقع پر صدر ویگن اونرز ایسوسی ایشن رانا اصغر کا کہنا تھا کہ سیاست دان اپنی چوری چھپانے کے لئے پاک فوج کو بدنام نہ کریں،پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،پاک فوج کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا،ریلی کا مقصد پاک فوج کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور یہ پیغام دینا ہے کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے اور پاک فوج کے ایک اشارے پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، ریلی کے اختتام پر پاک فوج کے شہدا کے لئے دعا بھی کروائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں