وطن نیوز انٹر نیشنل

پاکستان اور ترکی میں تیراندازی کے فروغ کیلئے میٹنگ….دوستانہ میچز کے انعقاد پر اتفاق.

سمندری (نمائندہ دنیا)صدر آرچری ایسوسی ایشن پنجاب ملک عمران لیاقت علی اور ترکش منیجر کلچرل لاہور سنٹر الاش ارتاس کے درمیان دونوں ممالک میں آرچری(تیر اندازی) کے فروغ کے حوالے سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں پاکستان اور ترکی روائتی اور اولمپک آرچری کے فروغ کیلئے مشترکہ وسائل اور مہارت کو بروئے کار لانے کیلئے کو چز کو ٹر یننگ پاکستان اور ترکی آرچری ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچزکا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ صدر آرچری ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ملک عمران لیاقت علی نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں پنجاب آر چری ایسوسی ایشن کوچز اور کھلاڑیوں کو ویزا رہنمائی مفت ٹریننگ اور قیام طعام کی سہولیات مہیا کرے گی جبکہ ترک منیجر کلچرل سنٹر لاہور الاش ارتاس نے کہا ترکی پاکستانی کوچز اور کھلاڑیوں کو روائتی آرچری کی ٹر یننگ اور روائتی اولمپک آرچری کا ساز سامان مہیا کرے گی اور اس سلسلے میں جلد ایک مفاہمتی یادداشت پر پر دستخط کئے جائینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں