وطن نیوز انٹر نیشنل

ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک گزشتہ روز نیلامی کا جائزہ لینے کے لئے اچانک سبزی اور فروٹ منڈی پہنچ گئے ،ڈپٹی کمشنر سے آڑھتیوں کے نمائندے حاجی عبدالحمید نے ملاقات کی ،ڈپٹی کمشنر نے ٹماٹر، پیاز اور آلو کی سپلائی بارے دریافت کیا اور سبزی منڈی میں سٹاک کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے آلو،پیاز اور ٹماٹر کی نئی فصل کی آمد بارے بھی گفتگو کی اور انہوں نے سبزی اور فروٹ کی بولی کے میکانزم کو بھی چیک کیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سہولت بازار شمس آباد کا بھی وزٹ کیا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ رسپانس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈینگی سرگرمیوں کو بلا تعطل جاری رکھا جائے ،پرفارمنس بہتر نہ کرنے والے افسران کو نوٹس جاری کئے جائیں ، ڈپٹی کمشنرنے شہریوں کی سہولت کے لئے میٹرو بس فیڈر سروس خدمت مرکز تک چلانے کا اعلان کیا ،عامر خٹک نے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر دستاویزات کی فراہمی کے لئے کوریئر سروس کا بھی افتتاح کر دیا ۔ان اقدامات کا اعلان انہوں نے خدمت مرکز متی تل میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب بہت جلد اس جدید خدمت مرکز کا باضابطہ افتتاح کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں