وطن نیوز انٹر نیشنل

عبداللہ شفیق، رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کے خواہاں

قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن سے قبل ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس میں عبداللہ شفیق نے کہا کہ قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کی خوشی میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا، خوش قسمت ہوں کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کا خواب اتنی جلدی پورا ہونے جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سے پہلے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ ایونٹ میری زندگی میں اتنا اہم موڑ ثابت ہوگا، جب بھی موقع ملا توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرونگا۔
عبداللہ شفیق نے کہا کہ مجھے میں رکی پونٹنگ اور بابر اعظم کی بیٹنگ کو پسند کرتا ہوں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل میں نکھار لانے کی کوشش کرتا ہوں، بابر اعظم کے ساتھ ملنا اور ان کی کپتانی میں کھیلنا بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ میں کیریئر کا اچھا آغاز کرنے کیلیے سینئرز سے سیکھنا چاہتا ہوں،میرے والد فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، فیملی کی طرف سے بہت سپورٹ ملی، والد اور چچا نے کرکٹ سیکھنے میں بہت مدد کی، محنت کا پھل ملا، اب کوشش ہوگی کہ مواقع سے فائدہ اٹھاکر ٹیم میں مستقل جگہ بناؤں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں