وطن نیوز انٹر نیشنل

ذمہ داری چیلنج سمجھ کر قبول کی،ویمن ٹیم کوچ ڈیوڈ ہیمپ

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیوڈ ہیمپ نے کہا کہ کرکٹرز بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہیں، کوشش ہوگی کہ پاکستان دنیا کی ٹاپ فور ٹیموں میں شامل ہو،گراس روٹ پر کام کرکے مزید کرکٹرز کو سامنے لایا جائے گا، فٹنس بہت اہمیت کی حامل ہے،بہتر نتائج کے لیے ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان ٹیم میں بتدریج بہتری لائی جا سکتی ہے جس کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہونگے۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ دور میں پاور ہٹنگ کرکٹ کا ایک اہم ہتھیار ہے لیکن اس کے لیے طاقت اور قوت کا ہونا ضروری ہے، کھلاڑی کو اچھے اسٹروکس کا انتخاب کرنا لازمی ہوتا ہے۔
ہیمپ نے کہا کہ گھر سے دوری کا احساس تو ہر کسی کو ہوتا ہے، میں اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے لیے اس دوری کو ہر ممکن طور پر برداشت کروں گا لیکن اہل خانہ کی یاد تو ضرور آئے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں