وطن نیوز انٹر نیشنل

وہاڑی:معذورطالبعلم کی تعلیم کی دیرینہ خواہش پوری ،ڈ ی سی کا سلیوٹ

ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) وقاص رشید نے معذورطالبعلم راشد مسعود کی تعلیم حاصل کرنے کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے ا سے اپنے دفتر میں سیلوٹ پیش کیا ڈی ای او سپیشل ایجوکیشن کو بلا کرہدایت جاری کیں کہ راشد کا نویں جماعت میں داخلہ بھجوایا جائے ، ہفتہ وارٹیوشن کا اپنی نگرانی میں انتظام کیا جائے اور اس کی ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کیا جائے تاکہ راشد مسعود پڑھائی کو جاری رکھ سکے اس موقع پرراشد کو مفت وہیل چئیراور کتابیں بھی دی گئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں راشد مسعود ولدملک غلام حسین سکنہ کالونی روڈ مکان نمبر84 محلہ محمدی،میلسی کو بلوا کر کیا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ انسداد ڈینگی کے حوالے سے تمام سرگرمیاں درست طریقے سے کی جائیں سی ڈی سی اور دیگر انسداد ڈینگی ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جائے تاکہ کوئی غلط رپورٹ نہ کرسکے علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اﷲ چو ہان کے ہمراہ سہولت بازار وہاڑی کا وزٹ کیا ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے سہولت بازار میں لگائے گئے اشیاء خوردونوش کے سٹالوں کا جائزہ لیا اور چیزوں کا معیار چیک کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق سہولت بازاروں میں عوام کو بازار کی نسبت سستے نرخوں پر اشیاء خوردونوش فراہم کی جا رہی ہیں سہو لت بازار میں 20کلو آٹے کا تھیلا 840روپے اور 10کلو آٹے کا تھیلا 420روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے سہولت بازار میں چینی 85روپے فی کلو گرام فراہم کی جا رہی ہے سہولت بازاروں میں کریانہ وغیر ہ کا سا مان بازار سے 10فیصد رعایت پر فراہم کیا جا رہا ہے سہولت بازاروں میں صارفین کو سبزیاں اور پھل سستے نرخوں پر دستیاب ہیں سہولت بازاروں میں عوام کو گوشت اور چکن بھی میسر ہے انہوں نے مزید کہا کہ سہولت بازاروں کے قیام سے عام مارکیٹ میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کسی کو بھی گراں فروشی نہیں کرنے دیں گے ناجائز منافع خوری کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جا ئے گا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس باقاعد گی سے چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں