وطن نیوز انٹر نیشنل

پولیو مہم کے انتظامات مکمل ,26 اکتوبر سے آغاز

26اکتوبر سے شروع ہونے والی5روزہ پولیو مہم کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 9 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی زیرصدارت پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای اوہیلتھ ڈاکٹرارشد ملک،ڈی ایچ اوڈاکٹر سید محمد علی مہدی کے علاوہ پولیس،اوقاف، محکمہ تعلیم کے افسران، ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا والدین کی قومی ذمہ داری ہے ۔پولیو ویکسین کے دو قطرے بچے کو ہمیشہ کے لئے معذوری سے نجات دلا سکتے ہیں۔پولیو کے مرض کی وجہ سے عالمی برادری میں پاکستان کا وقار مجروح ہو رہا ہے ۔پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہو گا،عامر خٹک نے کہا کہ وہ خود پولیو مہم کو مانیٹر کریں گے ۔انہوں نے انتظامیہ کے افسران بھی اپنے ایریاز میں پولیو مہم کی نگرانی کی ہدایت کی اور توقع کا اظہار کیا کہ ہمارے قابل فخر پولیو ورکرز مہم کو کامیاب بنائیں گے ،ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع میں2408 پولیو ٹیمیں مہم میں حصہ لیں گی۔ائیر پورٹ،ریلوے اسٹیشنز،ویگن اور بس اڈوں پر پولیو کے قطرے پلانے کے لئے 155 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 476 ایریا انچارج اور 140 یو سی ایم اووز پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے ۔پولیو مہم بارے شکایات اور معلومات کیلئے فون نمبر 0619200375 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں