وطن نیوز انٹر نیشنل

تجاوزات کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم

)ڈویژنل کمشنرعشرت علی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد تجاوزات کی جاری مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں /اداروں کی کارکردگی چیک کی۔انہوں نے کہا تجاوزات مافیا کیخلاف بھرپور آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اس سلسلے میں پوری قانونی قوت بروئے کارلائی جائے ۔انہوں نے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرانے کیلئے پی ایچ اے ، ایف ڈی اے ، پھاٹا اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو مزید متحرک ہوتے ہوئے گرین بیلٹس وپارکوں اور سرکاری زمینوں کوقبضہ گروپ سے خالی کرانے کی تاکیدکی۔انہوں نے واگزار کرائے گئے پارکس وگرین بیلٹس پر پلانٹیشن کرانے ، مزید سروے کرکے قابض شدہ جگہوں کی نشاندہی کرنے اور انہیں بھی قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کی تاکید کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں