وطن نیوز انٹر نیشنل

گاڑیوں کی ٹرانسفر کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ نہ ہو سکا

لاہورمحکمہ ایکسائز گاڑیوں کی ٹرانسفر کے لئے بائیو سسٹم نافذ نہ کر سکا،4 دفعہ تاریخ دی جا چکی ہے ،بائیو میٹرک نہ ہونے سے جعلی سازی سے وہیکلز کی ٹرانسفر کے درجنوں کیسز ایکسائز میں التوا کا شکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر غلط ہونے کی درجنوں شکایا ت موجود جبکہ بے شمار کیسز عدالت میں زیر التوا ہیں ۔محکمہ نے رواں سال مارچ ،جولائی ،ستمبر اور پھر نومبر میں منصوبہ شروع کرنے کا عندیہ دیا مگر ابھی تک اس منصوبے پر حتمی کام کا آغاز نہیں ہو سکا ۔ڈائریکٹر موٹرز کا کہنا ہے نادرا سے بات چیت چل رہی ہے ، اس منصوبے میں ایکسائز دفاتر اور ایزی کیش کا کاروبار کرنے والی منتخب دکانوں کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ بائیو میٹرک کے ذریعے ٹرانسفر کا عمل مکمل کر یں ،چند ماہ میں منصوبے کو عمل شکل دے دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں